مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اور یورپی ممالک نے ایٹمی پروگرام اور دیگر معاملات پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مشیر برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات کا ایک دور ختم ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، ایٹمی پروگرام اور اقتصادی پابندیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مفادات کا سنجیدگی کے ساتھ تحفظ کریں گے اور اس حوالے سے گفتگو جاری رکھیں گے۔ ہمارے درمیان اس نکتے پر اتفاق ہوگیا ہے کہ سفارتی گفتگو جاری رکھی جائے گی۔
اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں مشرق وسطی کے حالات کے علاوہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ